ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک میں ایس ایس ایل سی امتحانات 21مارچ 2019ء سے شروع

کرناٹک میں ایس ایس ایل سی امتحانات 21مارچ 2019ء سے شروع

Sat, 15 Dec 2018 13:10:44    S.O. News Service

بنگلورو،15؍دسمبر(ایس او نیوز) کرناٹک سکینڈری ایجوکیشن ایکزامنیشن بورڈ( کے ایس ای ای بی) نے سکینڈری اسکول لیونگ سرٹفکیٹ(ایس ایس ایل سی) امتحانات2019ء کے لئے دستور العمل( ٹائم ٹیبل) جاری کردیا ہے۔ یہ امتحانات 21مارچ2019ء کو شروع ہورہے ہیں اور 4؍ اپریل تک جاری رہیں گے۔ہر پرچہ میں سوالنامہ پڑھنے کے لئے 15منٹ کا وقت دیا گیا ہے۔

ٹائم ٹیبل اس طرح ہے:

جمعرات21مارچ2019ء:  زبان اول

سنیچر23مارچ: میکانیکل انجنیئرنگ؍ الیکٹریکل انجنیئرنگ، انجنیئرنگ گرافکس، ایلیمنٹس آف الیکٹریکل انجنیئرنگ، کمپیوٹر سائنس اور اکنامکس

پیر 25مارچ: میتھمیٹکس اور سوشیالوجی

بدُھ 27مارچ:  زبان دوم

جمعہ29مارچ: سوشیل سائنس

منگل2؍ اپریل: سائنس، پولٹیکل سائنس، کارناٹک؍ہندوستانی میوزک

جمعرات 4؍ اپریل: زبان سوم اور ین ایس کیو ایف پرچے


Share: